عازمین کو آبِ زم زم رہائش گاہوں پرمہیا کیا جائیگا، سعودی وزیرحج

29

سلام آباد: سعودی وزیرحج ڈاکٹر محمد صالح بن طاہرالتین نے کہا ہے کہ اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے آنے والے عازمین کو مکہ مکرمہ میں قیام کے پورے عرصے کے دوران آبِ زم زم ان کی رہائش گاہوں پر مہیا کیا جائے گا۔
سعودی وزیرحج ڈاکٹر محمد صالح بن طاہرالتین نےکہا کہ اللہ کے مہمانوں کو آب ِ زم زم کی فراہمی ایک مقدس فریضہ ہے اسے حاجیوں کی رہائش گاہوں پرمہیاکرنے کا مقصد مسجد الحرام میں آب ِ زم زم بھرنے کے لیے لوگوں کا رش کم کرنے کے ساتھ ساتھ بلیک مارکیٹ میں آب زم زم کی فروخت کا بھی سد باب کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ آب زم زم بلا معاوضہ اورمفت مہیا کیاجائے گا تاہم حاجیوں کی رہائش گاہوں تک پہنچانے کے لیے حاجیوں سے اس کی ٹرانسپورٹیشن کے معمولی اخراجات وصول کیے جائیں گے۔ زم زم یونائیٹڈ آفس کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے چیئرمین عبد الہادی زمزمی کے مطابق حاجیوں کی رہائش گاہوں پر آب ِ زم زم کی سپلائی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

SHARE